11 نومبر 2013 - 20:30
عراق کیلئے ایران کی بجلی کی سپلائی میں اضافہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت بجلی کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران نے عراق کے لئے برآمد کی جانے والی بجلی میں پانچ سو میگاواٹ کا اضافہ کردیا ہے۔

ابنا: وزارت بجلی کی ویب سائٹ کے مطابق بجلی سیکریٹری اسماعیل محصولی نے کہا کہ ایران کے بجلی کے وزیر حمید چیت چیان اور عراق کے بجلی کے وزیر نے آج ایک معاہدے پر دستخط کئےہیں جس کی رو سے عراق کو سپلائی کی جانے والی بجلی میں پانچ سو میگاواٹ کا اضافہ کیا جائے گا۔ اسماعیل محصولی نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان بجلی کے سیکٹر میں بہترین تعاون جاری ہے اور ایرانی کمپنیوں نے بغداد میں ایک بجلی گھر بنایا ہے جبکہ عراق کے علاقے دبیس میں بھی ایرانی کمپنیاں بجلی گھربنارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجف کے علاقے الحیدریہ میں بھی ایک بجلی گھر بنایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں کوئي مشکل درپیش نہیں ہے۔

.......

/169